ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کے 16 گرام پنچایتوں میں سے آٹھ پنچایتوں میں ہوئے صدارتی انتخابات ؛ 6 میں کانگریس حمایتی اُمیدواروں کی جیت

بھٹکل کے 16 گرام پنچایتوں میں سے آٹھ پنچایتوں میں ہوئے صدارتی انتخابات ؛ 6 میں کانگریس حمایتی اُمیدواروں کی جیت

Thu, 11 Feb 2021 19:17:26    S.O. News Service

بھٹکل 11 فروری (ایس او نیوز) بھٹکل  تعلقہ کے جملہ 16 گرام پنچایتوں میں سے 8 گرام پنچایتوں میں آج جمعرات کو صدر اور نائب صدر کا انتخاب عمل میں آیا جس میں  چھ گرام پنچایتوں میں کانگریس کے حمایتی ممبران صدارتی نشست پر قابض ہوئے، ایک میں بی جے پی  حماییتی اور ایک میں آزاد اُمیدوار صدر منتخب ہوا۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق بیلور، ماولّی ون،  کائیکنی، بینگرے اور کونار میں کانگریس حمایتی ممبرس صدر اور نائب صدر منتخب ہوئے ہیں ، شرالی میں کانگریس کی  حمایتی ممبر صدر مگر بی جے پی حمایتی ممبر نائب صدر منتخب ہوا ہے۔ ماولّی ٹو میں بی جے پی حمایتی ممبران کی تعداد زیاد تھی مگر  کانگریس حمایتی ممبران کے  تعاون سے   آزاد اُمیدوار  صدر منتخب ہوئی  جبکہ یہاں نائب صدر کے عہدہ پر بی جے پی حمایتی ممبر کوکامیابی ملی۔

تعجب کی بات یہ رہی کہ  ہیبلے گرام پنچایت میں کانگریس حمایتی ممبران کی تعداد زیادہ رہنے کے باوجود بی جے پی نے یہاں کمال دکھایا اور بی جے پی  حمایتی ممبر صدر کے عہدہ پر منتخب  ہوئی،   یہاں نائب صدر کے عہدہ پر بھی  بی جے پی حمایتی ممبر کو ہی  کامیابی ملی۔

خبر ملی ہے کہ  ہیبلے میں کانگریس کی حمایت سے   مسلم خاتون کو   صدارتی انتخاب کے لئے  کھڑا کیا گیا تھا ، مگر اسے  اس کے اپنوں نے ہی ہاتھ دکھادیا اور  دو  ووٹوں سے شکست کھانی پڑی۔

بھٹکل تحصیلدار دفتر سے جاری  پریس ریلیز کے مطابق منتخب  صدر اور نائب صدر  کی تفصیلات اس طرح ہے:

Gram panchayat Name President Vice president
Bailoor Aneeta Franccis D' souza Krishna Manjunath Bhandari
Mavalli - 1 Madevi Timappa Moger Shabina Abdul Sattar
Mavalli - 2 Mahesh Manjunath Naik Nagratna Devendra Devendra Moger
Koppa Raju Manjunath Naik Nagamma Devayya  Gonda
Kaikini Padma Naik Shridhar Jatappa Naik
Bengre Bebi Naik Premila Anthoni  D'costa
Shirali Shripati Naik Revati Moger Bhaskar Ishwar
Heble Kuppa Mangla Gonda Madevi Mastayya Naik

خیال رہے کہ آج جمعرات کو 8 گرام پنچایتوں میں صدارتی اور نائب صدارتی انتخابات عمل میں آئے تھے، بقیہ آٹھ گرام پنچایتوں کے  لئے صدر اور نائب صدر کے لئے کل جمعہ کو  انتخابات منعقد کئے گئے ہیں۔


Share: